بیجنگ (شِنہوا) چین نے بیرون ملک جانے والے گروپس کے لیے سفری خدمات کی بحالی کا ایک پائلٹ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
وزارت ثقافت و سیاحت کی طرف سے جاری کردہ سرکلر کے مطابق 6 فروری سے، ملک میں ٹریول ایجنسیوں اور آن لائن سیاحتی خدمات فراہم کرنے والوں کو 20 ممالک بشمول تھائی لینڈ، متحدہ عرب امارات، جنوبی افریقہ، روس اور کیوبا کے لیے گروپ ٹورز بھیجنے کی اجازت ہوگی۔
سرکلر میں کہا گیا کہ متعلقہ ایئر لائن ٹکٹ اور ہوٹل بکنگ کی خدمات بھی دوبارہ شروع کی جائیں گی۔
چین کی آؤٹ باؤنڈ گروپ ٹریول مارکیٹ 2020 کے اوائل میں کوویڈ-19 کی وجہ سے روک دی گئی گئی تھی۔ ملک میں وبائی ردعمل کو بہتر بنائے جانے، چینی لوگوں کے بیرون ملک دوروں پر پابندیاں ختم اور سرحد پار اہلکاروں کے تبادلے کو فروغ دینے کے لیے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔