جکارتہ(شِنہوا)چین نے آسیان سے متعلق سربراہ اجلاسوں کے لیے چین کے تعاون کے اقدامات کی ایک فہرست میں کہا ہے کہ چین نے آسیان۔چین فری ٹریڈ ایریا 3.0 اپ گریڈ مذاکرات کو تیز کرنے اور 2024 میں مذاکرات کو مکمل کرنے کی کوشش کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔
اس فہرست میں 26 ویں چین۔آسیان سربراہ اجلاس، 26 ویں آسیان پلس تھری سمٹ اور 18 ویں ایسٹ ایشیا سمٹ کے لئے مجموعی 39 اقدامات شامل ہیں جن سے بامعنی نتائج کی توقع ہے۔
اس فہرست کے مطابق چین بیلٹ اینڈ روڈ اینی شیٹو اور آسیان آؤٹ لک کے درمیان باہمی فائدہ مند تعاون کو فروغ دے گا۔
چین آسیان ممالک کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ وہ آسیان ۔چین تعاون فنڈ کا بہتر استعمال کریں اور علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری کے اعلٰی معیار کے نفاذ کے لئے مشترکہ طور پر کام کریں۔
چین جنوب مشرقی ایشیا میں جوہری ہتھیاروں سے پاک زون کی تعمیر اور برقرار رکھنے کے لئے آسیان ممالک کی کوششوں کی حمایت میں جنوب مشرقی ایشیا کے جوہری ہتھیاروں سے پاک زون کے معاہدے کے پروٹوکول پر دستخط کرنے کے لئے تیار ہے۔
چین بحیرہ جنوبی چین (ڈی او سی) میں فریقین کے طرز عمل سے متعلق اعلامیے کے مکمل اور مئوثر نفاذ اور بحیرہ جنوبی چین (سی او سی) میں ضابطہ اخلاق کی مشاورت میں پیش رفت کے لیے آسیان ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
چین سمندری سائنس اور ٹیکنالوجی، ماحولیاتی تعاون، نیویگیشن کی حفاظت، تلاش اور بچاؤ، ماہی گیری، بین الاقوامی جرائم کا مقابلہ کرنے وغیرہ میں عملی تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے بھی کام کرتا ہے۔
چین 2024 میں آسیان ۔چین تعاون فنڈ میں اضافی عطیہ دے گا۔