بیجنگ(شِنہوا)چین کی آن لائن خوردہ فروخت میں 2023 کے پہلے 10 ماہ میں مسلسل اضافہ ہوا، جس میں لائیو سٹریمنگ ای کامرس میں تیزی آئی۔
وزارت تجارت کے مطابق جنوری سے اکتوبر کے عرصے میں، ملک بھرمیں اشیا کی آن لائن خوردہ فروخت کا حجم گزشتہ سال سے 11.2 فیصد بڑھ کر 123کھرب یوآن (تقریباً17کھرب 20ارب ڈالر) ہو گیا، جس کا ملک کی خوردہ فروخت کے اضافے میں 32.1 فیصد کا حصہ ہے۔ اس مدت کے دوران، لائیو سٹریمنگ ای کامرس کی فروخت22کھرب یوآن سے تجاوز کر گئی، جس میں گزشتہ سال سے 58.9 فیصد اور آن لائن ریٹیل سیلز میں 7.5 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ وزارت کے مطابق گزشتہ ماہ وسط خزاں کے تہوار اور قومی دن کی چھٹیوں میں، رہائش، سیاحت، تفریح اور کیٹرنگ کے شعبوں میں یومیہ اوسط آن لائن فروخت میں بالترتیب 133.7 فیصد، 123.1 فیصد، 82.1 فیصد اور 19.7 فیصد اضافہ ہوا۔