• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 25th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی سیمی کنڈکٹرز برآمدی کنٹرول سخت کرنے کے امریکی اقدام کی مذمتتازترین

October 18, 2023

بیجنگ(شِنہوا) چین نے اعلی درجے کے کمپیوٹنگ سیمی کنڈکٹرز اور سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ آلات پر برآمدی کنٹرول سخت  کرنے کے امریکی اقدام کی سخت مذمت اور مخالفت کا اظہار کیا ہے۔

امریکہ  نے گزشتہ روزجاری کردہ برآمدی کنٹرول کے تازہ ترین قواعد میں ابتدائی طور پر 7 اکتوبر 2022 کو جاری کردہ پابندیوں میں ترمیم  کرتے ہوئے انہیں مزید سخت اور مزید چینی اداروں کو ایکسپورٹ کنٹرول "اینٹی لسٹ" میں شامل کیا ہے۔

چینی  وزارت تجارت (ایم او سی) کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ قومی سلامتی کے تصور کو وسیع کرتے ہوئے  برآمدی کنٹرول کے اقدامات کا غلط استعمال  اور یکطرفہ  دباو ڈال رہا ہے۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ سیمی کنڈکٹر انڈسٹری انتہائی گلوبلائزڈ ہے، ترجمان نے کہا کہ امریکی کنٹرول مارکیٹ کےغلط قوانین بین الاقوامی اقتصادی وتجارتی  نظم کو شدید نقصان پہنچاتے ہوئے عالمی صنعت وسپلائی چین کے استحکام کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

  ترجمان نے کہا کہ اس اقدام سے امریکی سیمی کنڈکٹر کمپنیوں کو بھاری نقصان ہوگا اس ساتھ دیگرممالک میں ان کے ہم منصب ادارے بھی متاثرہوں گے۔