بیجنگ (شِنہوا) چین کی ویئرہاوس سٹوریج صنعت نے مسلسل 11ماہ توسیع کے بعد دسمبر میں بھی مضبوط کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
چائنہ فیڈریشن آف لاجسٹک اینڈ پرچیزنگ اور سی ایم ایس ٹی ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری کردہ سروے کے مطابق، سیکٹر کی ترقی پر نظر رکھنے والا اشاریہ گزشتہ ماہ 51.6 فیصد رہا، جو نومبر کے مقابلے میں 0.6 فیصد کم ہے۔ انڈیکس کی 50 فیصد سے اوپر ریڈنگ توسیع جبکہ 50 فیصد سے نیچے کمی کو ظاہر کرتی ہے۔
سروے کے مطابق کاروباری منافع کا ذیلی اشاریہ گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 1.9 فیصد پوائنٹس بڑھ کر 52.2 فیصد ہو گیا جو اس شعبے کی بہتر کارکردگی کی نشاندہی کرتا ہے۔