بیجنگ(شِنہوا) چین کے مرکزکے زیرانتظام سرکاری اداروں (ایس اوایز) کی فکسڈ اثاثوں کی سرمایہ کاری 2022 کے پہلے 11 ماہ میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.6 فیصد بڑھ کر36کھرب یوآن (تقریباً 531 ارب 74کروڑ ڈالر) ہو گئی۔
ریاستی ملکیتی اثاثوں کے نگران اور انتظامی کمیشن کے ترجمان پھینگ ہواگانگ نے کہا کہ مرکزی ایس اوایز کے سرمایہ کاری ڈھانچے کو گزشتہ سال بہتر بنایا گیا ہے۔
پھینگ نے بتایا کہ ابھرتی ہوئی سٹریٹجک صنعتوں میں مرکزی ایس اوایز کی سرمایہ کاری اعلی سطح پر رہی ہے جو مجموعی لحاظ سے 20فیصد سے زیادہ ہے۔ نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں، مواصلات اور الیکٹرانکس کی تیاری میں دوہرے ہندسے کی سرمایہ کاری برقرار رہی۔ انہوں نے کہا کہ کلاؤڈ کمپیوٹنگ، براڈ بینڈ انفراسٹرکچر نیٹ ورک، 5جی اور 6جی ، صنعتی انٹرنیٹ، اعلیٰ درجے کے آلات، نئی نسل کی انفارمیشن ٹیکنالوجی اور نیو میٹریلز جیسے شعبوں کے مرکزی ایس اوایز میں سرمایہ کاری میں اضافہ جاری رہےگا۔