بیجنگ (شِنہوا) چین کے بڑے صنعتی اداروں کے منافع میں تیزرفتار اضافے کا رجحان جاری ہے۔
قومی ادارہ شماریات(این بی ایس) کے جمعہ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، کم از کم 2کروڑ یوآن (تقریباً 27لاکھ90 ہزار ڈالر) کی سالانہ کاروباری آمدنی والی بڑی صنعتی فرموں کے منافع میں ستمبر میں گزشتہ سال کی نسبت 11.9 فیصد اضافہ ہوا، جو مسلسل دو ماہ تک دوہرے ہندسوں کی ترقی کو ظاہر کرتا ہے۔
این بی ایس کے ماہر شماریات یو وی ننگ نے بتایا کہ صنعتی منافع سہ ماہی بنیاد پربہتر ہو رہا ہے۔ یو کے مطابق، صنعتی فرموں کے تیسری سہ ماہی میں منافع میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 7.7 فیصد اضافہ ہوا ، جو مسلسل پانچ سہ ماہیوں میں کمی کے بعد پہلا اضافہ ہے۔
یو نے صنعتی منافع کی مثبت رفتار کو میکرو اکنامک پالیسی پیکج سے منسوب کیا، جس نے مارکیٹ طلب کو بڑھانے اور صنعتی پیداوار کو تیز کرنے پر اپنا اثر دکھانا جاری رکھا ہے۔