سانیا (شِنہوا) چین کے زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ وہ افریقہ میں بہتر معیار کی کاساوا کی اقسام کی کاشت کو فروغ دینا چاہتے ہیں، جو نشاستہ دار خوراک کا ایک بڑا ذریعہ ہے۔ چین کی اکیڈمی آف ٹراپیکل ایگریکلچرل سائنسز (سی اے ٹی اے ایس) نے ایک ایکشن پلان میں کہا کہ اس کا افریقی ممالک میں 5لاکھ ہیکٹر سے زیادہ رقبے پر کاساوا کی نئی اقسام اور جدید کاشتکاری کی تکنیک کو اپنانے کامنصوبہ ہے۔
سی اے ٹی اے ایس کے نائب سربراہ شیی جیانگ ہوئی نے کہا کہ بہتر اقسام اور تکنیک سے فصل کی پیداوار 17 ٹن فی ہیکٹر سے زیادہ ہونے کی امید ہے۔ اس منصوبے کا اعلان چین-افریقہ زرعی تعاون کے دوسرے فورم میں کیا گیا جو بدھ کو چین کےجنوبی صوبے ہائی نان کے شہر سانیا میں اختتام پذیر ہوا۔