• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 26th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے سرکاری اور ریاستی اداروں کی آمدنی میں جنوری تا ستمبر3.9 فیصد سے زیادہ کااضافہتازترین

October 27, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین کے سرکاری اورریاستی ملکیتی اداروں (ایس اوایز ) کی رواں سال کے پہلے نوماہ کے دوران آمدنی اور منافع میں اضافہ ہوا ہے۔

 وزارت خزانہ نے جمعہ کوبتایاکہ ایس اوایزکی مجموعی آمدنی 619کھرب 70ارب یوآن(تقریباً 86کھرب 30ارب ڈالر) رہی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 3.9 فیصد زیادہ ہے جبکہ منافع گزشتہ سال سے 4.3 فیصد اضافے سے 34کھرب80ارب یوآن تک پہنچ گیا۔

کمپنیوں کی طرف سے قابل ادائیگی ٹیکس اور فیس اس مدت کے دوران مجموعی طور پر 43کھرب 80ارب یوآن رہی جوگزشتہ سال سے 2.3 فیصد کم ہے۔