ارمچی (شِنہوا) چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغورخود اختیار علاقےمیں اپریل کے آخر تک، نئی توانائی کی مجموعی پیداواری صلاحیت 4کروڑ46لاکھ کلو واٹ سے زیادہ ہو گئی، جوکہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 20.7 فیصد زیادہ اور ملک کی کل پیداواری صلاحیت کا 37.8 فیصد ہے۔ خطے کے انرجی بیورو کے مطابق، اپریل کے آخر تک، خطے میں ہوا سے پیدا ہونے والی توانائی کا پیمانہ 2کروڑ77لاکھ کلو واٹ سے تجاوز کر چکا تھا، جو کہ 14.8 فیصد زیادہ ہے، جبکہ شمسی توانائی کا پیمانہ 32 فیصد بڑھ کر1کروڑ68لاکھ کلو واٹ سے زیادہ ہو گیا ہے۔
بہتر پاور گرڈ ڈھانچے اور توانائی ذخیرہ کرنے کی سہولیات کی بدولت سنکیانگ میں نئی توانائی سے پیدا ہونے والی بجلی میں بھی نمایاں اضافہ ہواہے۔ علاقائی توانائی بیورو کے سربراہ لی چھین یانگ نے کہا کہ 2023 کے پہلے چار ماہ میں، خطے میں نئی توانائی سے پیدا ہونے والی 25ارب 85کروڑکلو واٹ بجلی ریکارڈ کی گئی،جو گزشتہ سال سے11.7 فیصد زیادہ اور اس کی بجلی کی کل پیداوار کا 17 فیصد ہے۔