بیجنگ (شِنہوا) چین کے جنوب مغربی شی زانگ خوداختیار خطے کی ثقافتی صنعت خوشحال اور متحرک ہے اور اہم ثقافتی پروگرام شروع کیے گئے ہیں۔
یہ بات چینی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کی جانب سے جمعہ کے روز جاری کردہ ایک وائٹ پیپر میں کہی گئی ہے جس کا عنوان " نئے دور میں شی ژانگ کی حکمرانی پر سی پی سی کی پالیسیاں، نقطہ نظر اور کامیابیاں" ہے۔
وائٹ پیپر کے مطابق 2022 کے اختتام تک شی زانگ میں 8 ہزار سے زائد ثقافتی اداروں نے رجسٹریشن کرائی تھی جن میں 70 ہزار سے زائد افراد کام کرتے ہیں۔ خطے میں ثقافتی اور متعلقہ صنعتوں کی ایڈیڈ ویلیو 6.33 ارب یوآن (تقریباً 88 کروڑ 16 لاکھ 20 ہزار امریکی ڈالرز) تک پہنچ چکی ہے۔
اس میں بتایا گیا ہے کہ 13 ویں پانچ سالہ منصوبے (2020-2016) کے دوران 91 اہم ثقافتی منصوبوں پر کامیابی سے عملدرآمد ہوا جس میں تقریباً 50 ارب یوآن کی مجموعی سرمایہ کاری کی گئی۔