• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 5th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین-یورپ مال بردار ٹرین کی خدمات میں پہلی سہ ماہی کے دوران مضبوط توسیعتازترین

April 15, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین-یورپ مال بردار ٹرین کی خدمات  میں 2024 کی پہلی سہ ماہی کے دوران ٹھوس توسیع ریکارڈ کی گئی۔

چائنہ سٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ (چائنہ ریلوے) کے مطابق، 2024 کے پہلے تین مہینوں میں چین-یورپ مال بردار ٹرین کے کل 4ہزار 541 سفری دورے ہوئے جو گزشتہ سال کی نسبت 9 فیصد زیادہ ہے۔

ریلوے آپریٹر نے بتایا کہ اس مدت کے دوران تقریباً 4 لاکھ 93 ہزار بیس فٹ مساوی یونٹس (ٹی ای یو) سامان ان مال بردار ٹرینوں کے ذریعے منتقل کیا گیاجو گزشتہ سال کی نسبت 10 فیصد زیادہ ہے۔

چائنا ریلوے کے مطابق مارچ کے آخر تک چین-یورپ مال بردار ٹرینوں کے تقریباً 87 ہزار سفری دورے ہوئےجن کے ذریعے کل 25 یورپی ممالک کے 222 شہروں کے لیے خدمات فراہم کیں گئیں۔