سنگاپور (شِنہوا) چینی پیپلز لبریشن آرمی اور سنگاپور کی مسلح افواج کی مشترکہ تربیتی مشقیں جورونگ کیمپ میں شروع ہوگئی ہیں جس میں شہری علاقوں میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔
مشقوں کے دوران دونوں افواج کے 280 سے زائد فوجی اہلکار سازوسامان کی مہارت، چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ ، مکمل قوت کے ساتھ انسداد دہشت گردی کی مشقیں اور کمانڈ پوسٹ مشقیں کریں گے۔
دونوں ٹاسک فورسز کے کمانڈرز اس بات پر متفق ہیں کہ مشترکہ مشقوں سے باہمی اعتماد بہتر اور دوستی میں اضافہ ہوگا۔
ان مشترکہ مشقوں کا آغاز 2009 میں ہوا اور جاری باہمی مشقیں اس کا 5 واں ایڈیشن ہے۔