بیجنگ(شِنہوا) چینی مین لینڈ کی ترجمان نے تائیوان کی ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (ڈی پی پی) کے حکام کی جانب سے تجارتی رکاوٹوں کو کم کرنے کے لیے جامع کراس سٹریٹ اقتصادی معاہدے کے حوالے سے ان کے دوہرے برتاواور دوہرے معیار پر مبنی اقدامات کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفتر کی ترجمان ژو فینگ لیان نے بدھ کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اس طرح کے موقف سے اقتصادی تعاون فریم ورک معاہدے (ای سی ایف اے) پر عمل درآمد میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہوئی ہے، جس سے تائیوان میں ہم وطنوں کے مفادات کو براہ راست نقصان پہنچ رہا ہے۔
ژو کے مطابق اگرچہ ڈی پی پی حکام نے کہا کہ وہ ای سی ایف اے کو ختم نہیں کرنا چاہتے لیکن انہوں نے بیرونی طاقتوں کے ساتھ مل کر آبنائے پار اقتصادی تبادلوں اور تعاون کو روکا اور اقتصادی "ڈی کپلنگ" کی کوشش کی ۔
ژو نے کہا کہ ای سی ایف اے کے نفاذ کے بعد سے کاروباری شعبوں اور دونوں طرف کے لوگوں کو ٹھوس فوائد حاصل ہوئے ہیں۔
تائیوان کے ہم وطنوں کے مفادات اور بہبود کو یقینی اور بہتر بنانے کے لیے، ترجمان نے "تائیوان کی آزادی" کی خواہاں علیحدگی پسند سرگرمیوں کی مخالفت کرنے اور آبنائے پار تعلقات کی پرامن ترقی کو فروغ دینے کامطالبہ کیا۔