• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 25th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

گزشتہ دہائی کے دوران شنگھائی اوربی آرآئی شراکت داروں کے درمیان تجارت 38 کھرب ڈالر سے زائد رہیتازترین

October 18, 2023

شنگھائی(شِنہوا)چین کے شنگھائی کی  بندرگاہوں  اوربیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) کے شراکت دار ممالک کے درمیان گزشتہ دہائی کے دوران مجموعی تجارتی مالیت 279 کھرب20 ارب یوآن (تقریباً 39 ارب کھرب ڈالر) ریکارڈ کی گئی جو شنگھائی  کی مجموعی تجارت  کا ایک تہائی حصہ ہے۔

شنگھائی کسٹمز کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2023 کے پہلے آٹھ مہینوں میں بی آر آئی شراکت دار ممالک کے ساتھ شنگھائی کی تجارت 25 کھرب یوآن سے زیادہ رہی جو گزشتہ سال کی نسبت 6 فیصد زیادہ ہے جبکہ یہ تعداد 2013 کے اسی عرصے کے مقابلے میں  180 فیصد بڑھ گئی۔

اس سال جنوری سے اگست تک شنگھائی بندرگاہوں نے بی آر آئی شراکت دار ممالک سے 92 ارب 60 کروڑیوآن مالیت کی زرعی مصنوعات درآمد کیں جو گزشتہ سال کی نسبت 17.1 فیصد زیادہ ہے۔