• Singapore, Singapore
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ہانگ کانگ میں مرکزی حکومتی حکام کی قومی سلامتی قانون کو بدنام کرنے پر برطانوی جج کی مذمتتازترین

June 14, 2024

ہانگ کانگ(شِنہوا)ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے میں مرکزی حکومت کےقومی سلامتی کے تحفظ کے دفتر نےہانگ کانگ کورٹ آف فائنل اپیل کے غیر مستقل جج کی حیثیت سے حال ہی میں مستعفی ہونے والے ایک برطانوی جج جوناتھن سمپشن  کی جانب سے ہانگ کانگ کے قومی سلامتی کے قانون اور قانون کی حکمرانی کو بدنام کرنے

کی  شدید مذمت کرتے ہوئے قانون کی حکمرانی کی روح کے دفاع میں ہانگ کانگ  خصوصی انتظامی خطےکی مکلمل حمایت کی ہے۔

دفتر کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ قانون سازی کے ذریعے قومی سلامتی کا تحفظ دنیا بھر میں معمول کا طریقہ کار اور بین الاقوامی برادری کا اس پر اتفاق رائے ہے۔

 ہانگ کانگ کے قومی سلامتی کے قانون کے تحفظ کے تحت  ہانگ کانگ میں قانون کی حکمرانی کا دفاع کیا جاتا ہے، انصاف کو برقرار رکھا جاتا ہے اور ایگزیکٹو، قانون ساز اور عدالتی ادارے ہانگ کانگ کے بنیادی قانون کے مطابق منظم اور موثر انداز میں کام کرتے ہیں۔

ترجمان نے کہاکہ قومی سلامتی قانون کے تحت ہانگ کانگ کو اقتصادی اور سماجی ترقی کے لیے وسیع جگہ حاصل ہے اور ہانگ کانگ کے رہائشیوں کے جائز حقوق اور آزادیوں کو ایک محفوظ ماحول میں بہتر طور پر محفوظ بنایا جاتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ کوئی بھی نام نہاد جمہوری آزادی اور انسانی حقوق کی آڑ میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہوسکتا اور انصاف سے بچنے کی کوشش نہیں کرسکتا۔

کوئی بھی شخص جو حقائق کو نظر انداز کرتا ہے، صحیح اور غلط کو الجھاتا ہے، اور قومی سلامتی کے مقدمات پر بلاجواز تبصرے، بہتان تراشی کرتا ہے، چاہے اسے سزا ہو یا نہ ہو، وہ قانون کی حکمرانی کی روح کو پامال کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جوناتھن سمپشن کا پیشہ ورانہ مہارت سے انحراف اور اپنی اخلاقی سالمیت کو کھونے کا مضحکہ خیز رویہ بالآخر اس کی زندگی پر ایک ایسا داغ بن جائے گا جسے دھونا مشکل ہے۔ ترجمان نے کہا کہ سیاسی قوتوں کے ساتھ مذموم مقاصد کے ساتھ ملی بھگت کی کوئی بھی کوشش، غلط فہمیاں اور بے جا افواہیں پھیلانا اور اشتعال انگیزی، سچائی اور قانون کی حکمرانی کی توہین ہوگی۔

ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ مرکزی حکومت ایک ملک،دو نظام کی پالیسی پر قائم ہے اور مشترکہ قانون کے نظام کو برقرار رکھنے اور قانون کے مطابق قومی سلامتی کی حکمرانی کو نافذ کرنے میں ہانگ کانگ کی حمایت کرتی ہے۔