• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 23rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

یوریشیا اجناس و تجارتی نمائش میں 68 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے منصوبوں پر دستخط کیے جائیں گےتازترین

August 19, 2023

ارمچی (شِنہوا)چین کے  شمال مغربی سنکیانگ ویغورخود مختار علاقے میں جمعرات سے جاری 2023 (چین) یوریشیا کموڈٹی اینڈ ٹریڈ ایکسپو کے دوران کُل 273 مجوزہ منصوبوں پر دستخط کیےجائیں گے۔

نمائش کےمنتظمین کے مطابق493ارب20کروڑیوآن(تقریباً68 ارب49 کروڑ ڈالر)سےزیادہ کے پروجیکٹس ایکسپو کے2021 ایڈیشن میں دستخط کیے گئے پروجیکٹس کی کل مالیت کے مقابلے میں 1.52 گنا زیادہ ہیں۔

ان منصوبوں میں نئی توانائی اور نئے مواد، آلات کی تیاری، تجارتی لاجسٹکس اور ثقافتی سیاحت سمیت مختلف شعبوں کے منصوبے شامل ہیں۔

اس سال یہ نمائنش 21 اگست تک جاری رہے گی جو70 ہزار مربع میٹر کے نمائشی رقبے پر محیط ہے۔ نمائش نے 40 ممالک اور خطوں سے 1 ہزار 300 سے زیادہ کاروباروں کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے جن میں دنیا کی 500 سرفہرست کمپنیوں میں سے 25کمپنیاں شامل ہیں۔