بیجنگ(شِنہوا)10 واں بیجنگ شیانگ شان فورم منگل کو بیجنگ میں اختتام پذیر ہوا۔
دو روزہ فورم میں 18 سو سے زائد افراد نے شرکت کی جن میں 99 سرکاری وفود، 19 ممالک کے وزرائے دفاع کے علاوہ مختلف ممالک کے فوجی سربراہان، بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے، ماہرین، سکالرز اور مبصرین شامل تھے۔
اس سال کے فورم کا تھیم تھا "مشترکہ سلامتی، دیرپا امن" ۔ فورم میں شرکاء نے اہم ممالک کی ذمہ داری اور عالمی سیکورٹی تعاون، عالمی سلامتی میں ترقی پذیر ممالک کا کردار، ایشیاو بحرالکاہل خطے کی سلامتی کے خدو خال کے ساتھ ساتھ علاقائی سلامتی اور ترقی جیسے موضوعات پربات چیت اورتفصیلی تبادلہ خیال کیا۔