• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 29th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

100 سے زائد ممالک اور بین الاقوامی تنظیمیں ایک چین کے اصول کے عزم کا اعادہ کرچکی ہیں: ترجمان وزارت خارجہتازترین

January 20, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین  نے کہا ہے کہ  اب تک 100 سے زائد ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں نے ایک چین کے اصول پر کھل کر اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماو ننگ نے روزانہ کی پریس بریفنگ میں یہ بیان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس کے صدر ڈینس فرانسس کے سوشل نیٹ ورک ایکس پر  دیے گئے بیان سے  متعلق ایک سوال کے جواب میں دیا،جس میں انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے امور ایک چین کے اصول کے تحت ہیں،جس  کی رہنمائی  یو این جی اے کی قرارداد 2758 ، آسیان، عرب لیگ، افریقی یونین اور شنگھائی تعاون تنظیم کی جانب سے  گزشتہ چند دنوں میں مختلف طریقوں سے ایک چین کے اصول کی حمایت سے کی گئی ہے۔

ماو نے کہا کہ ایک چین کا اصول ایک مروجہ بین الاقوامی اتفاق رائے اور بین الاقوامی تعلقات کو کنٹرول کرنے والا ایک بنیادی اصول ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اب تک 100 سے زیادہ ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں نے کھلے عام ایک چین کے اصول سے اپنی وابستگی کا اعادہ کیا ہے،  ان ممالک اور تنظیموں کے علاوہ جن کا پہلے ذکر کیا جا چکا ہے، ملائشیا، یمن، الجزائر، سوڈان، جنوبی سوڈان، نائیجیریا، کوٹ ڈی آئیوری، گنی بساو، انگولا، زیمبیا، گھانا، بینن، موریطانیہ، ٹوگو، سیشلز، گبون، ملاوی، کابو وردے، جارجیا، کروشیا، قبرص، بوسنیا اور ہرزیگووینا، شمالی مقدونیہ ، ساموا، ناورو، میکسیکو، ایکواڈور، یوراگوئے، پاناما، ڈومینیکن ریپبلک، کوسٹا ریکا، گریناڈا اور آسیان سمیت مزید ممالک اور تنظیموں نے مختلف ذرائع سے  ایک چین کے اصول کی  بات کی ہے۔