• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 24th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

13 واں بیجنگ بین الاقوامی فلم فیسٹیول اپریل کے آخر میں ہوگاتازترین

April 03, 2023

بیجنگ(شِنہوا) 13 واں بیجنگ بین الاقوامی  فلم فیسٹیول(بی آئی ایف ایف)22 سے 29 اپریل تک  منعقد ہو گا جس میں معروف چینی ہدایت کار ژانگ یمو تیان تان ایوارڈ کے لیے بین الاقوامی جیوری کی صدارت کریں گے۔

منتظمین کے مطابق اس سال کے تیان تان ایوارڈ کے لیے پندرہ فلمیں شامل کی جائیں گی۔ انہیں 93 ممالک اور خطوں کی ریکارڈ توڑ1 ہزار 488 فلموں میں سے منتخب کیا گیا جنہوں نے مقابلے کے لیے درخواست دی تھی۔

فیسٹیول کے دوران بیجنگ کے 27 سینما گھروں میں متنوع موضوعات کی 160 سے زائد بین الاقوامی فلموں کی نمائش کی جائے گی۔

منتظمین نے کہا کہ فیسٹیول کے نو بڑے حصے موقع پر منعقد ہوں گےجبکہ ایک کلاؤڈ فلم فیسٹیول آن ڈیمانڈ سکریننگ اور دیگر خدمات فراہم کرتا رہے گا۔