• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 26th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

13ویں قومی خواتین کانگریس بیجنگ میں شروع ہوگئیتازترین

October 23, 2023

بیجنگ(شِنہوا) 13ویں قومی خواتین کانگریس پیر کو بیجنگ میں شروع ہوگئی۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) اور ریاستی رہنماؤں بشمول شی جن پھنگ، لی چھیانگ، ژاؤ لیجی، وانگ ہوننگ، چھائی چھی اور لی شی نے عظیم  عوامی ہال میں قومی خواتین کانگریس کے شرکا کو مبارکباد پیش کرنے کے لیے شرکت کی۔

سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کی جانب سے ڈنگ شیو شیانگ نے تقریب سے خطاب کیا۔

ہانگ کانگ اور مکاؤ خصوصی انتظامی علاقوں(ایس اے آرز) سے خصوصی طور پر مدعو 90 مندوبین کے ساتھ کانگریس میں تقریباً 1ہزار800مندوبین شریک ہیں۔

سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین صدر شی جن پھنگ اور دیگر رہنماوں کا آمد پر پرجوش استقبال کیا گیا۔

عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی) کی قومی کمیٹی کے نائب سربراہ اور کانگریس پریذیڈیم کے ایگزیکٹو چیئرپرسن شین یوئی یو نے کانگریس کے آغاز کا اعلان کیا۔

سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کی جانب سے ڈنگ شیو شیانگ نے کانگریس اور خواتین اور ملک بھر میں خواتین کی ترقی کے لیے کام کرنے والے لوگوں کے ساتھ ساتھ ہانگ کانگ اور مکاؤ ایس اے آر اور تائیوان کی خواتین ہم وطنوں اور بیرون ملک مقیم چینی خواتین کو مبارکباد پیش کی۔