• Unknown, Unknown
  • |
  • Jun, 25th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

14ویں نیشنل پیپلزکانگریس کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس 20 اکتوبرسے شروع ہوگاتازترین

October 13, 2023

بیجنگ (شِنہوا)  14ویں نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کی قائمہ کمیٹی کا چھٹا اجلاس 20 سے 24 اکتوبر تک بیجنگ میں ہوگا۔

 اس فیصلے کااعلان جمعہ کواین پی سی کی قائمہ کمیٹی کے چیئرپرسنز کی کونسل کے اجلاس میں کیا گیا،جس کی صدارت این پی سی کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ لیجی نے کی۔

مجوزہ ایجنڈے کے مطابق، قانون ساز سمندری ماحولیاتی تحفظ کے قانون اورچیریٹی قانون کے مسودے پرنظرثانی کریں گے، حب الوطنی کی تعلیم اور غذائی تحفظ سے متعلق مسودہ قوانین کا جائزہ لیں گے۔

   قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں ریاستی کونسل کے آرگینک قانون اور متعدی بیماریوں سے بچاؤ اور کنٹرول کے قانون کے مسودے پر نظرثانی بل، ٹیرف قانون کے مسودہ بل اورچین اور کولمبیا کے درمیان سزا یافتہ افراد کی حوالگی سے متعلق معاہدے کے بل کا جائزہ بھی  متوقع ہے۔