• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 5th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

14 واں بیجنگ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول شروع ہوگیاتازترین

April 19, 2024

بیجنگ(شِنہوا)  14 واں بیجنگ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (بی جے آئی ایف ایف) چینی دارالحکومت میں شروع ہوگیا،جس میں فلم سازی کی ترقی اور اس صنعت میں ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینے کے لیے ملک اور بیرون ملک سے فلم سازشریک ہیں۔

 بی جے آئی ایف ایف کے 14 ویں تیانتان ایوارڈ کی جیوری کے اراکین نے جیوری کے صدرسربیا کے ڈائریکٹر امیر کستوریکا کی قیادت میں افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

رواں سال تیانتان ایوارڈ کے لیے 118 ممالک اور خطوں کی جانب سے 1ہزار509 فلموں کو نامزد کیا گیا،جن میں سے 15 کو ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

چین اور برازیل کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ کی مناسبت سے برازیل اس سال کا مہمان خصوصی ہے۔ میلے کے لیےچار برازیلی فلموں کا انتخاب کیا گیا ہے جن میں ثقافتی اور علاقائی تنوع کی عکاسی کی گئی ہے۔