بیجنگ (شِنہوا) چین کی اعلی مقننہ، 14ویں نیشنل پیپلزکانگریس (این پی سی) کے دوسرے سیشن کے تعارفی اجلاس میں سیشن کے ایجنڈے کی منظوری دے دی گئی،ایجنڈے کے مطابق دوسرے سیشن میں حکومت کارکردگی کی رپورٹ اورقومی اقتصادی وسماجی ترقی کے 2023 کے منصوبے پر عمل درآمد اور 2024 کے منصوبے کے مسودہ اور 2024 میں قومی اقتصادی وسماجی ترقی منصوبے کی تفصیلات پر رپورٹ کا جائزہ لیاجائے گا۔
2023 کے لیے مرکزی اور مقامی بجٹ پر عملدرآمد اور 2024 کے لیے مرکزی اور مقامی بجٹ کے مسودے اور 2024 کے لیے مرکزی اور مقامی بجٹ کے مسودے پر رپورٹ کا جائزہ ایجنڈے میں شامل ہے۔
اجلاس میں ریاستی کونسل کے بنیادی قانون کے مسودے پر نظرثانی کے لیے این پی سی کی قائمہ کمیٹی کی طرف سے پیش کردہ بل پر غور کیا جائے گا۔اس کے علاوہ این پی سی کی قائمہ کمیٹی اورسپریم پیپلز کورٹ کی کاکردگی رپورٹس کے ساتھ ساتھ سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ کی کاکردگی رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔