بیجنگ(شِنہوا) 150 سے زیاد بین لاقوامی کاروباری اداروں نے شنگھائی میں چائناانٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (سی آئی آئی ای) میں ساتویں مرتبہ شرکت کی تصدیق کردی ہے جنہوں نے اس سے قبل ہونیوالی تمام سی آئی آئی ای ایس میں شرکت کی ہے۔
سی آئی آئی ای بیورو کے ڈپٹی ڈائریکٹر سن چھنگ ہائی نے نیوز بریفنگ میں بتایا کہ اس وقت تک نمائش کا مجموعی معائدہ شدہ رقبہ 3 لاکھ 60 ہزار مربع میٹر سے تجاوز کر گیا ہے۔
انہو ں نے نشاندہی کی اس سال پہلی مرتبہ نئے مواد کا ایک خصوصی زون بھی شامل ہے جس کا مقصد نئے مواد کی صنعت کی جدیدیت اور ترقی کے فروغ کیلئے بین الاقوامی تبادلہ پلیٹ فارم قائم کرنا ہے۔
سن نے کہا کہ مستقبل کے سفر کے اہم عناصر کو دکھانے کیلئے اس سال آٹوموٹیو زون میں خودمختار ڈرائیونگ،کم اونچائی پرواقع علاقوں کی معاشی سرگرمیوں اور گاڑیوں کیلئے توانائی ذخیرہ کرنے کی نئی اقسام جیسے نمائش کنندگان شامل ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ 50 سے زیادہ ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں نے 2024 سی آئی آئی ای قومی جامع نمائش میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے جن میں ناروے،بینین،برونڈی اور یونیسیف بھی شامل ہیں جو پہلی مرتبہ شرکت کر رہے ہیں۔
ساتویں سی آئی آئی ای شنگھائی میں 5 سے 10 نومبر تک منعقد ہو گی۔