بیجنگ(شِنہوا) 16 واں آبنائے فورم چین کے مشرقی صوبے فوجیان میں جون کے وسط سے منعقد ہوگا۔
ریاستی کونسل کے تائیوان اموردفتر کے ترجمان چھین بِنہوا نے بدھ کو بتایا کہ مرکزی کانفرنس ساحلی شہر شیامن میں 15 جون کو شروع ہوگی۔
ترجمان کے مطابق، تائیوان میں متنوع پس منظر سے تعلق رکھنے والے تقریباً 7ہزارلوگوں کو فورم میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا ہے، جن میں سیاسی جماعتوں کے نمائندے، تقریب کے شریک سپانسرز، مختلف صنعتوں کے پیشہ ورافراد، سماجی تنظیموں کے رہنما اور مذہبی حلقوں کے اراکین شامل ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ ہفتہ بھرجاری رہنے والے فورم کے دوران مجموعی طورپر 50 تقریبات منعقد کی جائیں گی، جن میں آبنائے تائیوان میں بنیادی سطح پر نوجوانوں اور لوگوں کے درمیان ثقافتی واقتصادی تبادلوں اوررابطوں کے فروغ پر توجہ دی جائے گی۔
ترجمان نے مزید کہا کہ فورم کی میزبانی آبنائے کے دونوں اطراف کے 86 ادارے کررہے ہیں اور اس کی تیاریاں تقریباً مکمل کرلی گئی ہیں۔