بیجنگ(شِنہوا) چینی مین لینڈ کی ترجمان نے کہا ہے کہ جب تک تائیوان میں ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی کے حکام 1992 کے اتفاق رائے پر قائم رہتے ہیں جزیرے اور مین لینڈ کے درمیان بات چیت اور مشاورت دوبارہ شروع ہو سکتی ہے۔ ریاستی کونسل کے تائیوان اموردفتر کی ترجمان ژو فینگ لیان نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو تائیوان کی رہنما تسائی انگ وین کے حالیہ ریمارکس پر میڈیا سوالوں کے جواب میں ایک پریس کانفرنس میں کیا۔ اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ 1992 کا اتفاقِ رائے ایک چین کے اصول کی تصدیق اور آبنائے پار مکالمے اور مشاورت کے لیے مشترکہ سیاسی بنیاد فراہم کرتا ہے، ژو نے کہا کہ جب تک ڈی پی پی اتفاقِ رائے پر قائم اور"تائیوان کی آزادی" اور مین لینڈ کے خلاف بیرونی قوتوں کے ساتھ ملی بھگت کے لیے اشتعال انگیز کارروائیاں بند کرتا ہے جزیرے اور مین لینڈ کے درمیان بات چیت اور مشاورت دوبارہ شروع ہو سکتی ہے۔ ڈی پی پی کے چیئر لائی چنگ تے کے بیان پر ایک اور سوال کے جواب میں ژو نے کہا کہ مین لینڈ اور تائیوان دونوں ایک ہی چین سے تعلق رکھتے ہیں جس کا ثبوت واضح تاریخی اور قانونی حقائق میں موجود ہے۔