• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 24th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

2022 میں چائنہ موبائل کے نفع میں 8 فیصد اضا فہتازترین

March 24, 2023

بیجنگ (شِںہوا) چین کے معروف ٹیلی مواصلات آپریٹرز میں سے ایک چائنہ موبائل نے 2022 میں گزشتہ سال کی نسبت 8 فیصد خالص منافع حاصل کیا ہے۔

کمپنی نے ایک بیان میں بتایا کہ گزشتہ برس کمپنی کا خالص منافع 125.46 ارب یوآن (تقریباً 18.26 ارب امریکی ڈالرز) تھا۔

بیان کے مطابق آپریٹر کو 2022 میں 937.3 ارب یوآن کی کاروباری آمدن ہوئی جو گزشتہ سال کی نسبت 10.5 فیصد زائد ہے، جس سے ہر کسی کے حصہ کی آمدن 5.88 یوآن رہی۔

گزشتہ برس کے اختتام تک کمپنی کے موبائل صارفین کی تعداد  97 کروڑ 50 لاکھ تھی، جبکہ اس کے فائیو جی صارفین کی کل تعداد 61 کروڑ 40 لاکھ  رہی۔