بیجنگ(شِنہوا)چین کی سبزیوں کی برآمدات میں 2022 میں مستحکم ترقی دیکھنے میں آئی اوربرآمدات کے حجم میں گزشتہ سال کی نسبت 6.5 فیصد اضافہ ہوا۔
وزارت زراعت اور دیہی امور کے اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ سال تقریباً 1 کروڑ18 لاکھ 30ہزار ٹن سبزیاں برآمد کی گئیں جن کی کل مالیت 17 ارب 22 کروڑ ڈالر تھی جس سے گزشتہ سال کی نسبت 9.2 فیصد اضافہ ظاہر ہوتاہے۔
چین نے اسی عرصے میں 3 لاکھ 37 ہزارٹن سبزیاں درآمد کیں۔ ان درآمدات کی کل مالیت 96 کروڑ ڈالر تھی جو پچھلے سال کے مقابلے میں 19 فیصد کم ہے۔
اعداد و شمارکے مطابق 2022 میں ملک کی سبزیوں کی تجارت کا سرپلس16 ارب 26کروڑ ڈالر تھا جوگزشتہ سال کی نسبت11.5 فیصد زائد ہے۔