شین ژین(شِنہوا)چینی ٹیک کمپنی ہواوے نے 2022 میں642ارب 30 کروڑیوآن (تقریباً 93 ارب 50 کروڑ ڈالر) کی آمدنی حاصل کی جبکہ گزشتہ سال یہ مالیت 636 ارب 80 کروڑ یوآن تھی۔
کمپنی کی جمعہ کو جاری ہونے والی سالانہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے دوران کمپنی کا خالص منافع کم ہو کر35 ارب 60 کروڑیوآن رہ گیا جو2021 میں113 ارب 70 کروڑ یوآن تھا۔
کمپنی کے چیئرمین ایرک شو نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ 2022 میں ایک چیلنجنگ بیرونی ماحول اورمنڈی کے علاوہ عوامل کے باعث ہواوے کے آپریشنز کو نقصان پہنچا۔
شو نے کہا کہ مشکل صورتحال کے پیش نطر کمپنی نے پیداوار بڑھانے کے لیے بہت کوششیں کیں اور اپنی بقا کو برقرار رکھنے اور مستقبل کی ترقی کی بنیاد رکھنے کے لیے آمدنی کا ایک مستحکم سلسلہ حاصل کیا۔