بیجنگ(شِنہوا) چین کے پک اپ ٹرک کی برآمدات میں2022کے دوران گزشتہ سال کی نسبت 65 فیصد اضافہ ہوا۔
چائنا پیسنجر کار ایسوسی ایشن کے مطابق 2022 میں کُل 1لاکھ28ہزار پک اپ ٹرک برآمد کیے گئے جوپک اپ کی مجموعی فروخت کا 25 فیصد ہے۔
چین نےصرف دسمبر میں 15ہزارپک اپ ٹرک برآمد کیےجوگزشتہ سال اسی عرصے کے مقابلے میں70 فیصد زیادہ ہیں۔
ایسوسی ایشن نے کہا کہ کورونا وباٰء میں رکاوٹوں کی وجہ سے گزشتہ ماہ چین کے پک اپ ٹرکوں کی فروخت گزشتہ سال کی نسبت 26 فیصد کم ہو کر 43ہزار رہ گئی۔