بیجنگ(شِنہوا)چین میں 2023 کے دوران اوسط درجہ حرارت 10.71 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ، جو 1951 میں ملک میں موسمیاتی ریکارڈ رکھنے کے آغاز کے بعد سے بلند ترین درجہ حرارت ہے۔
چینی محکمہ موسمیات(سی ایم اے) کے ذیلی ادارے،قومی موسمیاتی مرکز کےڈپٹی ڈائریکٹر جیا شیاؤ لونگ نے کہا کہ گلوبل وارمنگ کی وجہ سے چین میں گزشتہ سال اوسط درجہ حرارت حالیہ اوسط سے 0.82 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہا۔
بیجنگ میں سی ایم اے کی پریس کانفرنس میں موسمیاتی رپورٹ جاری کرتے ہوئے جیانے بتایا کہ گزشتہ سال کے دوران، ملک بھر کے 127 موسمی اسٹیشنز نے درجہ حرارت میں یومیہ بلند ترین درجہ حرارت کا ریکارڈ ٹوٹنے یا پہلے سے بلند ترین درجہ حرارت کے ریکارڈ کے برابر ہونے کی اطلاع دی۔
رپورٹ کے مطابق چین میں 2023 میں اوسط بارش 615 ملی میٹر رہی جو کہ مجموعی اوسط سے 3.9 فیصد کم ہے۔ یہ 2012 کے بعد دوسری کم ترین سطح ہے۔