• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 29th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

2023 کے پہلے 11 مہینوں میں چین کی ٹرانسپورٹ سرمایہ کاری میں اضافہتازترین

January 08, 2024

بیجنگ(شِنہوا) 2023 کے پہلے 11 مہینوں میں چین کے ٹرانسپورٹ شعبے میں فکسڈ ایسٹ انویسٹمنٹ (ایف اے آئی) میں گزشتہ سال کی نسبت 3.2 فیصد اضافہ ہوا۔چینی وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق اس عرصے کے دوران کل سرمایہ کاری 36 کھرب یوآن (تقریبا 506 ارب 84 کروڑ ڈالر) رہی۔اعداد و شمار کے مطابق سڑکوں میں فکسڈ ایسٹ انویسٹمنٹ گزشتہ سال کی نسبت 1.2 فیصد بڑھ کر 26 کھرب یوآن ہو گیا۔اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ چین کی آبی گزرگاہوں پر سرمایہ کاری 182 ارب 90 کروڑ یوآن ہوئی جو گزشتہ سال پہلے کے مقابلے میں 23.7 فیصد زیادہ ہے۔