• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 30th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

2023 میں چین کی بیرونِ ممالک سرمایہ کاری میں اضافہ ریکارڈتازترین

February 11, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین کی بیرونِ ممالک سرمایہ کاری میں گزشتہ سال مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

وزارت تجارت کے مطابق چین کی بیرونِ ملک غیر مالیاتی براہ راست سرمایہ کاری (او ڈی آئی)  گزشتہ سال کی نسبت 16.7 فیصد بڑھ کر 2023 میں 916.99 ارب یوآن تک پہنچ گئی۔

امریکی ڈالر کے لحاظ سے اس عرصے میں چین کی بیرونِ ملک غیر مالیاتی براہ راست سرمایہ کاری  130.13 ارب ڈالر جو گزشتہ سال کی نسبت 11.4 فیصد زیادہ ہے۔

بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو میں حصہ لینے والے ممالک میں چین کی بیرونِ ملک غیر مالیاتی براہ راست سرمایہ کاری گزشتہ سال 224.09 ارب یوآن ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال کی نسبت 28.4 فیصد زائد ہے۔

چینی وزارت تجارت کے مطابق 2023 میں بیرون ملک معاہدہ شدہ منصوبوں سے حاصل آمدنی گزشتہ سال کی نسبت 8.8 فیصد بڑھ کر 11.3 کھرب یوآن تک پہنچ گئی۔