بیجنگ(شِنہوا) چین کے بڑے ٹیکسٹائل اداروں کے کل منافع میں 2023 میں گزشتہ سال کی نسبت 7.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
چینی وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق پچھلے سال ان کمپنیوں نے 180.2 ارب یوآن (تقریباً 25.38 ارب ڈالر) کا منافع کمایا۔
وزارت نے کہا کہ ان فرموں کی مشترکہ آپریٹنگ آمدنی 47 کھرب یوآن رہی جو 2022 کی نسبت 0.8 فیصد کم ہے۔
چین کی ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی برآمدات 2023 میں 293.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جو گزشتہ سال کی نسبت 8.1 فیصد کم ہے۔
دسمبر 2023 میں ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی برآمدات میں دوبارہ توسیع شروع ہوئی جو گزشتہ سال کی نسبت 2.6 فیصد بڑھ کر 25.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔