• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

2023 میں چین کی قدرتی گیس کی کھپت میں 7.6 فیصد اضافہتازترین

February 12, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کی جانب سے ماحول دوست ترقی کو فروغ دینے کی کوششوں کی بدولت2023 میں چین کی قدرتی گیس کی کھپت میں مسلسل اضافہ ہوا۔

نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے مطابق گزشتہ سال قدرتی گیس کی کھپت 394.53 ارب کیوبک میٹر رہی جو گزشتہ سال کی نسبت 7.6 فیصد زیادہ ہے۔

دسمبر 2023 میں قدرتی گیس کی کھپت 2022 کی اسی مدت کی نسبت 9.5 فیصد بڑھ کر 37.65 ارب کیوبک میٹرتک پہنچ گئی۔

چین نے 2023 میں 229.7 ارب کیوبک میٹر قدرتی گیس پیداوار حاصل کی جو 2022 کی نسبت 5.8 فیصد زیادہ ہے۔