بیجنگ(شِنہوا) چین کی مرکزی سرکاری کمپنیوں(ایس او ایز) کی کوئلے کی پیداوار2023 میں 1.13 ارب ٹن تک پہنچ گئی جوگزشتہ سال کی نسبت ریکارڈ 4.5 فیصد زیادہ ہے ۔
ریاستی کونسل کے ریاستی ملکیتی اثاثوں کی نگران اور انتظامی کمیشن کے مطابق پیداوار میں اضافےسمیت حفاظتی اقدامات پر خاص توجہ کے ساتھ کوئلے کی کمپنیوں نے کوئلے کی سپلائی کو زیادہ سے زیادہ کرنے اور توانائی اور بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کوئلے کی کان کنی کی کوششوں میں اضافہ کیا۔
توانائی پیداواری کمپنیوں نے پچھلے سال کوئلے کے ذخائرکے انتظام کو مضبوط کیا جس کی بدولت اس کے ذخائر اعلی سطح پر رہے۔
2023 میں ان کمپنیوں کی طرف سے مجموعی طور پر 53.5 کھرب کلو واٹ آور بجلی پیدا کی گئی جو ملک میں بجلی کی کل پیداوار کا 63 فیصد ہے۔