شی ننگ(شِنہوا)چین کےشمال مغربی صوبہ چھنگ ہائی میں کُل نصب صاف توانائی کی صلاحیت 2022 کے اختتام کے مقابلے میں 2023 میں 5 کروڑ 10 لاکھ 70 ہزار کلوواٹ تک پہنچ گئی۔
سٹیٹ گرڈ چھنگ ہائی الیکٹرک پاور کمپنی نے صاف توانائی کی تنصیب کی صلاحیت میں 23.77 فیصد کا زبردست اضافہ ریکارڈ کیا جس میں نئی شامل کردہ صلاحیت 98 لاکھ کلوواٹ تک پہنچ گئی۔
2023 میں سطح مرتفع صوبے چھنگ ہائی میں پہلی بار اپنی نئی توانائی کی پیداوار نے پن بجلی پیداوار کو پیچھے چھوڑدیا اور اس طرح صوبے کی توانائی کا سب سے بڑا ذریعہ بن گئی۔