بیجنگ(شِنہوا) چینی محققین نے پیش گوئی کی ہے کہ 2023 ریکارڈ گرم ترین جبکہ 2024 اس سے بھی زیادہ گرم سال ہو سکتا ہے۔
ڈیٹا سیٹ کے تجزیے کی بنیاد پرمنگل کو جرنل ایڈوانسز ان ایٹموسفیرک سائنسز میں شائع ہونے والی تحقیق، گوانگژو میں سن یات سین یونیورسٹی کے اسکول آف ایٹموسفیرک سائنسز کے محققین نے کی ہے۔
چائنا گلوبل مرجڈ سرفیس ٹمپریچر ڈیٹاسیٹ 2.0 (سی ایم ایس ٹی 2.0) کا تجزیہ کرتے ہوئے، ٹیم نے دریافت کیا کہ 2023 میں پہلے ہی ریکارڈ توڑ گرمی شروع ہونے کے بعد سے تیسری ششماہی گرم ترین رہی ہے۔
سمندری سطح کا عالمی اوسط درجہ حرارت (ایس ایس ٹیز) اپریل میں اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا جب کہ عالمی اوسط زمینی ہوا کا درجہ حرارت جون میں اپنی دوسری بلند ترین ماہانہ سطح پرتھا۔ تحقیق کے مطابق اس مجموعی اعدادوشمارکے نتیجے میں مئی کو ریکارڈ کردہ عالمی اوسط درجہ حرارت کے لحاظ سے اب تک کا گرم ترین مہینہ قرار دیا گیاہے۔
تحقیق میں مزید بتایا گیا ہے کہ عالمی درجہ حرارت میں اضافہ 2023 کے دوسرے نصف حصے میں بھی جاری ہے، جس کی وجہ ایل نینو اور جنگلوں میں لگنے والی وسیع آگ کے عوامل ہیں۔ عالمی اوسط ایس ایس ٹیزاور عالمی اوسط زمین کا درجہ حرارت جولائی کے دوران غیرمعمولی بلندی پر پہنچ گیا تھا۔