ہانگ کانگ(شِنہوا)انویسٹ ہانگ کانگ نے کہا ہے کہ اس نے 2024 کے پہلے 6 ماہ کے دوران 322 چینی مین لینڈ اور غیرملکی کمپنیوں کے ہانگ کانگ میں قیام یا ان کے کاروبار میں توسیع کیلئے تعاون فراہم کیا ہے۔
ادارے کی جاری رپورٹ کے مطابق مقامی معیشت میں مجموعی طور پر 38.3 ارب ہانگ کانگ ڈالرز(تقریباََ4.9 ارب امریکی ڈالرز) سرمایہ کا ری لائی گئی جو گزشتہ سال کی نسبت 6 فیصد زیادہ ہے اس کے ساتھ 35 سو نئی ملازمتوں کے مواقعے پیدا کئے گئے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 44 فیصد زیادہ ہیں۔
ادارے کے مطابق 322 کمپنیوں کا تعلق33 مختلف ممالک سے ہے جن میں سے 150 چینی مین لینڈ سے ہیں جبکہ بقیہ کا تعلق امریکہ ،برطانیہ ،سنگاپور اور فرانس سے ہے۔شعبوں کے لحاظ سے ان میں مالی خدمات اورفِن ٹیک اور اختراح اور ٹییکنالوجی کی کمپنیوں کی شرح زیادہ ہے۔
ڈائریکٹر جنرل انویسٹمنٹ پروموشن ایلفا لاو نے ادار ے کے پورٹ فولیو کی ترقی پر خوشی اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کا سہرا عالمی معیشت کی بتدریج بحالی اور چین کی طرف سے مسلسل مدد کی فراہمی کو جاتا ہے جس سے ہانگ کانگ میں کمپنیوں کی طرف سے اپنے کاروبار کو توسیع دینے کی رفتار میں اضافہ ہو رہا ہے۔