بیجنگ(شِنہوا)چین میں رواں سال 2024 کے دوران مقامی سیاحوں کی جانب سے 6 ارب سے زیادہ اندرون ملک دوروں کی توقع ہے جبکہ بین الاقوامی سطح پراندرون اور بیرونِ ملک سفر کرنے والےسیاحوں کی مشترکہ تعداد 26 کروڑ سے تجاوز کر جائے گی۔
2023 میں چین کی سیاحت کی کارکردگی کے جائزہ اور 2024 کے لیے پیشن گوئی پر مبنی چائنہ ٹورازم اکیڈمی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال سیاحت کے شعبے میں بحالی نمایاں رہی۔
رپورٹ کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 2023 میں چین میں مقامی سطح پر سیاحت سے حاصل آمدنی اور سیاحوں کی تعداد دونوں میں گزشتہ سال کی نسبت 100 فیصد سے زیادہ کی غیر معمولی نمو دیکھی گئی جو 2019 کی سطح کے 80 فیصد سے زیادہ تک واپس آ گئی۔
اس دوران اندرون و بیرونِ ملک بین الاقوامی سیاحت میں بھی اضافہ ہوا اور سیاحوں کی کل تعداد 19 کروڑ سے تجاوز کر گئی جو گزشتہ سال کی نسبت 280 فیصد زیادہ ہے۔
چائنہ ٹورازم اکیڈمی کی تحقیقی ٹیم نے کہا کہ 2023 کے دوران چین کے باشندوں میں سفر کرنے کی خواہش زیادہ رہی اور سیاحوں نے بھرپور اطمینان ظاہرکیا۔