• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 23rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

2027 میں چین کی مصنوعی ذہانت پر سرمایہ کاری 38 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقعتازترین

August 26, 2023

بیجنگ (شِنہوا) 2027 میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) میں چین کی سرمایہ کاری 38 ارب 10 کروڑ امریکی ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے جو دنیا کی کل سرمایہ کاری کا تقریباً 9 فیصد ہے۔

عالمی مارکیٹ کے تحقیقی ادارے انٹرنیشنل ڈیٹا کارپوریشن (آئی ڈی سی ) نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ چین نے حالیہ برسوں میں اے آئی کے شعبے میں اپنی صلاحیتوں میں اضافہ جاری رکھا ہوا ہے ۔

آئی ڈی سی نے مزید کہا کہ مستقبل میں حکومتی تعاون اورتیزترصنعتی اپ گریڈیشن کے ساتھ اے آئی ٹیکنالوجی صنعت کی متنوع ضروریات کے ساتھ مربوط ہو جائے گی اور مصنوعات، خدمات اور کاروباری ماڈلز کا حصہ بن جائے گی۔