• Columbus, United States
  • |
  • Aug, 7th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

2030 تک صنفی مساوات کے حصول کے لیے سالانہ 360 ارب ڈالر اضافی درکار ہیں:یواین رپورٹتازترین

September 08, 2023

اقوام متحدہ(شِنہوا) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ 2030 تک صنفی مساوات اور خواتین کو بااختیار بنانے کے اہم عالمی اہداف حاصل کرنے کے لیے سالانہ 360 ارب ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔

یہ بات  "پائیدار ترقی کے اہداف پر پیش رفت: صنفی منظر نامہ 2023" کے عنوان سے گزشتہ روز جاری کردہ رپورٹ میں بتائی گئی، جسے یو این ویمن اور اقوام متحدہ کے اقتصادی وسماجی امور محکمے نے مشترکہ طور پر تیارکیا ہے۔

  سالانہ رپورٹ میں  پائیدار ترقی کےتمام 17 اہداف میں صنفی مساوات کی موجودہ حالت کا جامع تجزیہ پیش کرتے ہوئے  2030 تک صنفی مساوات کے حصول  کی جاری کوششوں میں موجودہ رجحانات، پائے جانے والے فرق اور حالیہ رکاوٹوں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ رپورٹ میں 2030 ایجنڈا برائے پائیدارترقی کے نصف  دورکی ایک تشویشناک تصویر پیش کی گئی ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عالمی کوششوں کے باوجود دنیا صنفی مساوات کے حصول میں ناکام ہے۔  رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر موجودہ رجحانات جاری رہے تو 2030 تک 34کروڑ سے زیادہ خواتین اور لڑکیاں، یا دنیا کی خواتین کی آبادی کا 8 فیصد، انتہائی غربت کی زندگی میں ہوگا اور ہر چار میں سے ایک کو درمیانے یا شدید غذائی عدم تحفظ کا سامنا کرنا پڑے گا۔