بیجنگ(شِنہوا)چین اور یورپی یونین کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے کے مطابق 24واں چین-یورپی یونین سربراہ اجلاس 7 دسمبر کو بیجنگ میں منعقد ہو گا۔
اس بات کا اعلان چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون ایِنگ نے کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ یورپی کونسل کے صدر چارلس مشیل اور یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین سے ملاقات کریں گے۔ ہوا نے کہا کہ چینی وزیر اعظم لی چھیانگ،یورپی کونسل کے صدر چارلس مشیل اور یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین مشترکہ طور پر سربراہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔