• Prineville, United States
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

26 واں شنگھائی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول شروع ہوگیاتازترین

June 14, 2024

شنگھائی(شِنہوا)26 واں شنگھائی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول(ایس آئی ایف ایف)جمعہ کو شنگھائی میں شروع ہوگیا، اس سال کے گولڈن گوبلٹ ایوارڈز کے لیےایس آئی ایف ایف میں 14 ملکی اور بین الاقوامی فلموں کے درمیان مقابلہ ہے۔ 23 جون تک جاری رہنے والے اس میلے میں دنیا بھر سے1ہزار600سے زائد فلموں میں سے منتخب 461 فلمیں شنگھائی میں دکھائی جائیں گی،منتظمین کے مطابق، تقریباً 4لاکھ 50ہزار شائقین فلم کی میلے میں شرکت متوقع ہے۔

26 ویں ایس آئی ایف ایف کے گولڈن گوبلٹ ایوارڈزکے  لیے فیچر لینتھ فلم، ایشین نیو ٹیلنٹ، دستاویزی فلم، اینی میٹڈ فلم اور مختصر فلموں کی پانچ کیٹیگریز میں مقابلہ ہوگا۔ میلے کے دوران بیلٹ اینڈ روڈ فلم ویک اور سائنس فکشن فلم ویک سمیت کئی ایک تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔