بیجنگ(شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ اس کی طرف سے تین امریکی کمپنیوں کو ناقابل بھروسہ اداروں کی فہرست میں شامل کرنے کا حالیہ اقدام قانون نافذ کرنے کا معمول کاعمل ہے۔
چینی وزارت تجارت کے ترجمان ہی یاڈونگ نے بریفنگ میں بتایا کہ جنرل اٹامکس ایروناٹیکل سسٹمز، جنرل ڈائنامکس لینڈ سسٹمز، اور بوئنگ ڈیفنس، اسپیس اینڈ سکیورٹی کو چین کے تائیوان خطے کو ہتھیاروں کی فروخت کی فہرست میں رکھنے کا فیصلہ چینی آئین کے مطابق کیا گیا۔
ترجمان نے کہا کہ ان کمپنیوں نے تائیوان کے علاقے کو جنگی ہتھیاروں کی بار بار فروخت کی ہے جس سے چین کی قومی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ اس اقدام نے ایک چین اصول ، چین-امریکہ کے تین مشترکہ اعلامیوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی اور آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کو بری طرح متاثر کیا۔