• Ashburn, United States
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

30 واں بین الاقوامی بیجنگ کتاب میلہ 19 جون سے شروع ہوگاتازترین

June 14, 2024

بیجنگ (شِنہوا) 30 واں بین الاقوامی بیجنگ کتاب میلہ 19 سے 23 جون تک منعقد ہو گا، جس میں تقریباً 2لاکھ 20ہزارسے زائد چینی اورغیرملکی تصانیف کی نمائش کی جائے گی۔

کتاب میلے کی منتظم،چائنہ نیشنل پبلیکیشنز امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ (گروپ) کمپنی کے مطابق تہذیبوں کے درمیان باہمی طور پرسیکھنےاورتعاون کے عنوان سے رواں سال کے میلے میں 71 ممالک اورخطوں کے کل 1ہزار600 نمائش کنندگان شرکت کریں گے۔ منتظم کے مطابق سعودی عرب اس سال کے بین الاقوامی بیجنگ کتاب میلہ کا مہمان خصوصی ہے۔

عوامی جمہوریہ چین کی 75 ویں سالگرہ کی مناسبت سے  اس کتاب میلے میں گزشتہ 75 سالوں میں شائع ہونے والی بڑی کتابوں کی نمائش بھی منعقد کی جائے گی جس میں چین کی پبلشنگ انڈسٹری کی  کامیابیوں کواجاگرکیا جائے گا۔