• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 26th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

326 نئے سٹورزکے ساتھ سٹار بکس کی چین میں چوتھی سہ ماہی کے دوران آمدنی میں ریکارڈ اضافہتازترین

November 03, 2023

شنگھائی (شِنہوا)  امریکہ کی کافی تیار کرنے والی کمپنی سٹار بکس نے 3 جولائی سے یکم اکتوبر تک اپنی چوتھی مالی سہ ماہی کے دوران چینی مین لینڈ میں 326 نئے سٹورز کھولے  اور اس کی چین میں کاروباری آمدنی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 15 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

سٹاربکس کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر لکشمن نرسمہن نے کہا کہ چوتھی سہ ماہی اور پورے مالی سال کااختتام مستحکم نتائج پر ہوا ہے ۔ہماری ری انویسٹمنٹ  شیڈول سے آگے بڑھ رہی ہے، جس سے محصول میں اضافہ، کارکردگی اور مارجن میں توسیع ہو رہی ہے۔

اس وقت چینی مین لینڈ میں سٹاربکس اسٹورز کی کل تعداد 6ہزار806تک پہنچ گئی ہے۔

سٹاربکس نے چین کی مارکیٹ میں مستحکم  ترقی کی رفتار کو برقرار رکھا ہے، پورے مالی سال میں سالانہ 11 فیصد اضافے سے آمدنی 3 ارب  ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔