• Singapore, Singapore
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

350 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کی حامل بیجنگ- گوانگ ژو تیز رفتار ریلوے مکمل طور پر فعالتازترین

June 16, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین میں بیجنگ- گوانگ ژو تیز رفتار ریلوے مکمل طور پر فعال ہوگئی ہے جو 350 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کی صلاحیت رکھتی ہے، جبکہ اسکے ساتھ ہی ووہان-گوانگ ژو سیکشن پر زیادہ سے زیادہ مقررہ رفتار بھی حاصل کرلی گئی ہے۔

چائنہ اسٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ (چائنہ ریلوے) کے مطابق اس ریلوے کی مجموعی طوالت 2 ہزار 298 کلومیٹر ہے اور یہ صوبائی سطح کے علاقوں  بیجنگ، ہیبے ، ہئی نان ، ہوبے ، ہونان اور گوانگ ڈونگ سے گزرتی ہے اور چین کے مرکزی میدانی علاقوں میں شہروں کے  بیجنگ- تیان جن-ہیبے خطے اور دریائے یانگسی کے درمیانی علاقوں کے ساتھ ساتھ  گوانگ ڈونگ- ہانگ کانگ-مکاؤ گریٹر بے ایریا کو باہمی طور پر منسلک کرتی ہے۔

چائنہ ریلوے کہا ہے کہ  زیادہ سے زیادہ رفتار اپ گریڈ کرنے سے ریلوے کی مجموعی نقل و حمل کی صلاحیت میں 4.2 فیصد اضافہ ہوا ہے یہ بیجنگ ۔ گوانگ ژو یومیہ 10.8 اضافی تیز رفتار ٹرینوں یا 16 ہزار اضافی نشستوں کے مساوی ہے۔

کمپنی کے مطابق بیجنگ مغربی ریلوے اسٹیشن سے گوانگ ژو جنوبی ریلوے اسٹیشن تک تیز ترین سفر 22 منٹ کم ہوکر 7 گھنٹے 16 منٹ رہ گیا ہے۔