شنگھائی (شِںہوا) کیا آپ کھیلوں میں نئے تجربات کے متلاشی ہیں؟ تو پھر 5 ویں چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش کا دورہ ضرور کریں۔ آپ متاثر ہوئے بغیر نہیں رہیں گے۔
چین کے اقتصادی مرکز شنگھائی میں منعقدہ 5 ویں چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش دنیا بھر کی کمپنیوں کو اپنی مصنوعات کی نمائش، برانڈز کے فروغ اور دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت میں مزید کاروباری شراکت داروں کی تلاش میں ایک پلیٹ فارم مہیا کررہی ہے۔ نمائش کا آغاز 5 نومبر سے ہوا ہے اور یہ 10 نومبر تک جاری رہے گی۔
چین ، شنگھائی میں منعقدہ 5 ویں چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش میں ون چیمپیئن شپ فیدرویٹ چیمپیئن تانگ کائی (بائیں) لوگوں کو فائٹنگ بارے بتارہے ہیں۔ (شِںہوا)
چین ، شنگھائی میں منعقدہ 5 ویں چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش میں امریکی غذائی کمپنی ہاربالیف نیوٹریشن کے عملہ کی ایک رکن کمپنی کے اسپورٹس سپلیمنٹ متعارف کرارہی ہے۔ (شِںہوا)
چین ، شنگھائی میں منعقدہ 5 ویں چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش میں ایک شخص سکیئنگ جوتے دیکھ رہا ہے۔ (شِںہوا)
چین ، شنگھائی میں منعقدہ 5 ویں چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش میں ایک خاتون روئنگ مشین کی جانچ کررہی ہے۔ (شِںہوا)